منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

نیند کی گولیاں دماغی کینسرکاموجب بن سکتی ہیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے نتیجے میں ثابت کیا ہے کہ نیند کی گولیوں کا استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ذہنی تناو اور دیگر مسائل کی وجہ سے نیند کی گولیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اور اندازہ ہے کہ برطانیہ میں ہر دسواں فرد جبکہ امریکی آبادی کا پانچ فیصد حصہ ایسی گولیوں کے سہارے ہی سوتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کیلئے جن نیند کی ادویات کا جائزہ لیا تھا اس میں زی گروپ اور بینزو ڈائیزیپائن گروپس شامل ہیں۔ انہی گروہوں میں ویلیئم اور زینیکس جیسی عام استعمال کی جانے والی گولیاں بھی شامل ہیں۔ ناروے، فن لینڈ اور برطانوی ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان ادویات کی وجہ سے ناک، منہ اور حلق میں موجود سانس کی نالی میں زخم بن جاتے ہیں جو کہ جلد ہی کینسر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ یہ ادویات جتنا طویل عرصہ لی جاتی ہیں، اسی قدر ان کے نقصانات بھی بڑھتے جاتے ہیں نیز انہیں استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت وہ افراد جو ہفتے میں دو بار ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں، ان میں لنگز کینسر کا خطرہ اڑھائی گنا تک بڑھ جاتا ہے نیز تین برس تک استعمال کی صورت میں اس کے نقصانات انتہائی خوفناک شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیند کی گولیوں کے انسانی صحت اور پھیپھڑوں پر منفی اثرات کے بارے میں ماضی میں بھی اشارہ دیا جاچکا ہے تاہم یہ تمام تحقیقات اس قدر مختصر مدت کی تھیں، کہ ان کی بنیاد پر نتائج اخذ کرنا مشکل تھا تاہم اس بیس سالہ تحقیق کی روشنی میں ماہرین اپنے دعوے کے حوالے سے بے حد پراعتماد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…