جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

آجی سندھ معاملہ ، انکوائری رپورٹ ریجیکٹ ، نواز شریف کے فیصلے پر ان کے بیٹے حسین نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )میاں نواز شریف نے آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ کو مستر د کر دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اپنی ٹویٹ میں بھی یہ کہہ دیا ہے وہی سب کا موقف ہے اور ہونا بھی وہی چاہیے ، پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی وہی موقف ہے

۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ کو مستردکردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کراچی واقعہ کی آرمی چیف کے حکم پر کورٹ آف انکوائری رپورٹ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ خود کو بچانے کے لئے جونیئر افسران کو قربان کرنے کی یہ روش قابلِ مذمت ہے۔ رپورٹ ریجیکٹڈ!۔‎دوسری جانب آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا دو ٹوک موقف ، ن لیگ کو واضح کر دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ انتظامی معاملہ تھا جس پر آرمی چیف کی رپورٹ کا خلاصہ سامنا آیا ہے ، اس معاملے کو پی ڈی ایم کی سیاست سے نہ جوڑا جائے ، آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو دو ٹوک جواب دیدیا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ یہ انتظامی معاملہ تھا جس پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ سب کے سامنے آئی ، اگر ن لیگ کی قیادت اس معاملے کو پی ڈی ایم میں اٹھائے گی تو پیپلز پارتی اس کی بھرپور مذمت کرے گی ، کیونکہ بلاول بھٹو کا بیان ہی سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا ارادہ رکھتی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…