جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ن لیگ کا سینئررہنما سگی بہن کی جائیداد ہتھیانے پر گرفتار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔جس نے اپنے کزن سابق ڈپٹی مئیر اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی مختارنامہ اور ہبہ رجسٹری بنا کر 11کنال12مرلے اراضی اپنے نام ٹرانسفر کروالی تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شمع فردوس زوجہ محمد آصف نے ریجنل ڈائریکٹر کو درخواست دی کہ اس کے بھائی رضوان گل اور تبریز گل وغیرہ نے سب رجسٹرارکے ساتھ ملی بھگت کر کے جعل سازی سے بوگس مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنوا کر 11کنال12مرلے زمین اپنے نام کروا لی۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر سابق ایم پی اے رضوان گل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ 46/2018 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کر لیا گیا اور مقد مہ کی تفیشی آفیسر محمد اکرم سرکل آفیسر کو سونپ جس میں ملزمان اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے جس پر تفتیشی آفیسر نے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی تو انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔جس پر اینٹی کرپشن کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے محمد رضون گل سابقہ ایم پی اے کو گرفتار کر لیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جبکہ سابق ڈپٹی مئیر بیرون فرار بتلائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…