جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو صحت کے بجائے کن چیزوں کی زیادہ فکر ہوتی ہے؟ گزشتہ 18 سال کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستانیوں کو صحت کے مقابلے میں کپڑوں اور جوتوں کی زیادہ فکر ہوتی ہے اور وہ اس پر صحت کے مقابلے میں زیادہ آمدنی خرچ کرتے ہیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے گزشتہ 18 سال کے اعداد و شمار پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح گزشتہ 18 سال کے دوران کم ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2002ـ2001 کے دوران اسکول نہ جانے والوں بچوں کی شرح 32 فی صد تھی اور اب 2019ـ2018 میں یہ شرح 30 فیصد ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میڑک تک تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح 27 فی صد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گھر میں کمپیوٹر، لیب ٹاپ اور ٹیب رکھنے والوں کی شرح 14 فیصد ہے جب کہ موبائل اور اسمارٹ فون رکھنے والوں کی شرح 45 فی صد ہے اور 34 فی صد گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گھرانے کی اوسط ماہانہ آمدن 41 ہزار 545 روپے ہے جب کہ اوسط اخراجات 37 ہزار 159 روپے ہیں۔ پاکستانی اپنی آمدن کا 36.1 فی صد کھانے پینے کی اشیاء پر خرچ کرتے ہیں جب کہ 23.8 فیصد آمدن گھر کے کرائے، بجلی،گیس سمیت فیول پر

خرچ ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کپڑوں اور جوتوں پر آمدن کا 7.5 فیصد جب کہ صحت پر 3.2 فی صد خرچ کرتے ہیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک خاتون کے بچوں کی اوسط تعداد 3.7 ہے جب کہ بچوں کی شرح اموات ایک ہزار میں 60 ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں 18 فیصد آبادی نلکے کا پانی استعمال کرتی ہے جب کہ 80 فی صد گھرانوں کو فلش ٹوائلٹ اور 8 فیصد کو فلش کے بغیر ٹوائلٹ کی سہولیات میسر ہیں، 12 فیصد گھرانوں کو ٹوائلٹ کی سہولت ہی حاصل ہی نہیں ہے۔ پاکستان کے 91 فیصد گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر ہے جب کہ 20 فیصد گھروں سے میونسپلٹی کوڑا اٹھاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…