جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی سرکلر ریلوے دوبارہ کب سے چلے گی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے نے 16 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا اعلان کردیا۔ اپ اینڈ ڈائون روزانہ 8مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی،جن میں زیادہ سے زیادہ کرایہ 50روپے ہوگا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات

کے تحت پاکستان ریلوے کے سی آر کومرحلہ وار بحال کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں پیر 16نومبر سے پپری سٹیشن سے براستہ لانڈھی، ملیر، ڈرگ روڈ، کینٹ، سٹی، کیماڑی، وزیر مینشن، لیاری، گل بائی، سائٹ، شاہ عبداللطیف اور اورنگی اسٹیشن تک یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔پانچ، پانچ بوگیوں پر مشتمل چار، چارٹرینیں روزانہ پپری سے اورنگی اسٹیشن اور اورنگی سیپپری اسٹیشن تک صبح 7 بجے، 10 بجے، دوپہر ایک بجے اور سہ پہر 4 بجے بیک وقت اپنی منزل کیلئے روانہ ہونگی۔ پپری سے اورنگی اسٹیشن تک یا اورنگی سے پپری اسٹیشن تک مکمل سفر 60 کلو میٹر ہے، جس کا کرایہ فی مسافر 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کے سی آر کیلئے پہلے مرحلے میں پاکستان ریلوے نے اسلام آبادمیں واقع کیرج میں 15بوگیوں کی تزئین و آرائش کرائی ہے، جن کے 2سے 3روز میں کراچی پہنچنے کا امکان ہے ، جبکہ مجموعی طور پر کے سی آر کیلئے 40بوگیوں پر مشتمل فلیٹ کی تزئین و آرائش کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…