لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد7258 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے407 کنفرم کیسز سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران9130کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے
اور اب تک پنجاب میں کورونا کے 1689450 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے107329 مریضوں میں سے 97651مریض صحت یاب جبکہ 2420 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے اور کورونا وباء کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں۔