پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار آج کل کیا کر رہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثارنے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی، عیادت کے بعد انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ وہ آج کل اپنا ریسرچ کا کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ قانون کے بارے کتاب لکھنے کا بھی سوچ رہے ہیں، اس موقع پر سابق چیف جسٹس نے دعا کرتے

ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو صحت عطا کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں صحت پہلے سے بہت بہتر ہے، ڈاکٹروں نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین کا سی ٹی سکین کر لیا گیا ہے، انہوں نے آج پانچویں روز چہل قدمی بھی کی۔ دریں اثناء ہسپتال میں مزاج پرسی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین اور سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ان میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، میاں مصباح الرحمن، صوبائی وزراء مراد راس، میاں اسلم اقبال، راجہ راشد حفیظ، جی ایم سکندر، سعید اکبر نوانی ایم پی اے، حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری اور سابق نائب ناظم ادریس حنیف جبکہ اسلام آباد میں چودھری وجاہت حسین سے ملاقات کرنے والوں میں جنرل چشتی، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، سینیٹر طلحہ محمود، حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، سعودی سفیر کے سیکرٹری وقار عزیز، اکرام بیگ، مسلم لیگی رہنما مہ جبیں اور سلیم ٹونی بھی شامل تھے۔

چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین اور سالک حسین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چودھری شجاعت حسین کی جلد از جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…