پالی کیلے(نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پالی کیلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنالئے جس کے بعد اسے مہمان پاکستان پر 353 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو کپتان انجیلو میتھیوز 77 اور چندیمل 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو 278 کے مجموعے پر چندیمل 67 رنز بنانے کے بعد پویلین عمران خان کا شکار ہوگئے جس کے بعد نئے ا?نے والے بلے باز دھمیکا پرساد بھی اگلی ہی گیند پر عمران خان کا شکار بننے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ تھرندو کشال 8 رنز ہی بنا سکے۔ لنکن کپتان پاکستانی بولروں کے سامنے مضبوط دیوار ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بناتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 3، یاسر شاہ اور عمران خان نے 2،2 جب کہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلے اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز بنا سکی
پالی کیلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ



















































