ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

4 دہائیوں تک کراچی پر راج کرنے والے الطاف حسین کو مالی مشکلات، گھر کی صفائی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین مالی مشکلات کا شکار ہیں، اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے ہوا، جس میں وہ گھر کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یا د رہے کہ ان کے نائب مصطفی عزیز آبادی نے چند روز قبل ایم کیو ایم لندن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بانی ایم کیو ایم کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط جاری

کیا تھا جس میں بانی ایم کیو ایم نے کارکنوں سے فنڈز کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ مالی حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ یوٹیلٹی بلز بھی ادا نہیں کر پا رہے، اس لئے کارکن ان کی مدد کریں۔دوسری جانب نی متحدہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،متحدہ لندن کا سابق رہنماؤں پر مشتمل دھڑا پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے میدان میں آ گیا، شہر قائد کی سیاست میں رنگ جمانے اور مہاجر گرینڈ الائنس کا قیام عمل میں لانے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔متحدہ قومی مومنٹ کے مرحوم رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کو گرینڈ الائنس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں نے بانی متحدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کے بعد انہیں سیاسی تنہائی کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، جس کے تحت ندیم نصرت کی سربراہی میں ڈھائی سال قبل قائم کی گئی بین الاقومی تنظیم وائس آ ف کراچی کے رہنماؤں نے تنظیم کو فعال کرنے کے لیے متحدہ لندن کے سابق رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں گذشتہ دنوں ندیم نصرت اور واسع جلیل کی جانب سے متحدہ لندن کو خیر باد کہنے والے متعدد رہنماؤں سے رابطے کیے گئے ہیں جن میں محمد انور ان کے داماد انبساط ملک،طارق میر،بابر غوری،شمیم صدیقی اور امبر خان شامل ہیں دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کی جانب

سے شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی انٹری دینے کا مسودہ پیش کیا گیا ہے جس پر تمام رہنماؤں نے نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے ذرائع نے دعوی کیا کہ شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مہاجر سیاست سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے مہاجر گرینڈ الائنس کے قیام کی حکمت عملی امریکامیں مقیم ندیم نصرت کی رہائش گاہ پر گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں

مرتب کی گئی ہے جس میں مذکورہ الائنس کی سربراہی شمائلہ فاروق کو سونپنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اس ضمن میں وائس آف کراچی کے تمام تر رہنماؤں میں آپس میں اتفاق ہو چکا ہے جس کا حتمی اعلان چند روز میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق ندیم نصرت کی جانب

سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان،تنظیم بحالی کمیٹی اور مہاجراتحاد تحریک کو بلدیاتی انتخابات میں یکجا کرنے سے متعلق مذکورہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں ان کی اور واسع جلیل کی پاکستان واپسی کا ا ندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…