جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کے برطانیہ میں مقیم رہنے کے چانسز ختم، برطانیہ میں کارروائی جاری، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن ) سینیئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا سو فیصد چانس ہے، برطانیہ کسی مجرم کو بیماری کی آڑ میں چھپا کر نہیں رکھے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے

پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے آفیشل ریکوزیشن کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن مانگی ہے، جس کے بعد ایکسٹرڈیشن کی کارروائی جاری ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی سزا پاکستان میں ہی پوری کریں گے۔برطانیہ کسی مجرم کو بیماری کی آڑ میں چھپا کر نہیں رکھے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس برطانیہ میں علاج کاکوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ان کے برطانیہ میں مقیم رہنے کے چانسز تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی قوم نے اسے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ قوم اداروں سے محبت کرتی ہے، ان کا بیانیہ یہاں نہیں چل سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…