جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

بلاول بھٹو کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

گلگت(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جان لیں پرچی پر صوبے نہیں بنتے، بلاول بھٹو کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے ہے،سی پیک میں سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کا تھا اور ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے اقداما ت کیے ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے جس طرح پاکستان کو لوٹا اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی نہیں چھوڑا اور بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے اور جو کھا چکے ہیں ان سے بھی حساب لیں گے۔ بلاول بھٹو کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کا تھا اور ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے اقداما ت کیے ہیں۔ گلگت بلتستان کی سڑکیں ٹھیک کرنا ماضی کی حکومتوں کا کام تھا لیکن نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں علاقے کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان نے صحت کارڈ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کا اعلان کیا ہے۔ شندور اور چترال شاہراہ بھی سی پیک کا حصہ ہے۔مراد سعید نے کہا کہ کیا سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا مطالبہ پورا کیا؟ وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بنانے کا آپ کا مطالبہ پورا کیا۔

بلاول بھٹو ہر جگہ پر پرچی لہرا رہے ہیں کہ اس میں لکھا ہے صوبہ بنائیں گے انہیں یہ معلوم ہو پرچی پر صوبے نہیں بنتے، جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس وقت صوبہ کیوں نہیں بنایا؟انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ کے علاقے تھر میں ہے۔ نواز شریف نے کہا مجھے کیوں نکالا تو انہیں بتا دیں کہ آپ نے چوری کی، ڈاکہ ڈالا اس لیے نکالا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران

خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے 100 فیصد مفت علاج کا اعلان کیا ہے اور اب عوام کے تعاون سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی پارلیمنٹ میں تقریر کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو

یہ غائب ہو جاتے ہیں، اگر آپ کے نمائندے کام نہیں کرتے تو سمجھو وہ لوٹ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر اسلام کا مقدمہ لڑا جس کے بعد ایک اسرائیلی این جی او نے عمران خان کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…