اسلام آباد (ا ن لائن )پاکستان میں خواتین کرکٹ کی بانی طاہرہ حمید 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔طاہرہ حمید کو پاکستان کی پہلی نامور خاتون ایتھیلٹ سمجھا جاتا ہے، 1955میں طاہرہ حمید نے کلکتہ میں ایشیائی ٹینس چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔طاہرہ حمید نے ومبلڈن ٹینس میں
بھی 1952اور1956دو بار پاکستان کی نمائندگی کی۔ 70 کی دہائی کے اوئل میں طاہرہ حمید نے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بنیاد رکھی۔طاہرہ حمید سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر فاروق حمید کی بہن تھیں، وہ کراچی میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔85 سال کی عمر میں وفات پانے والی طاہرہ حمید نے قومی سطح پر اتھلیٹکس ایونٹس میں بھی حصہ لیا۔