کراچی( آن لائن )سینٹرل پنجاب (سی پی) کے اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں رانڈ 3 کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ایک فیلڈ امپائر سے مبینہ طور پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں پہلے دن امپائرز کی
جانب سے خراب روشنی کے باعث کھیل روکے جانے کے فیصلے کے بعد احمد شہزاد کو ایک امپائر سے بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔کمنٹیٹرز کا بھی کہنا تھا کہ احمد شہزاد ایک امپائر سے بحث کر رہے تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نمائندے نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر صرف امپائر کے ساتھ ایک کھلاڑی کو آئوٹ دیئے جانے کے معاملے پر بات کرہے تھے اور انہوں نے امپائر کے ساتھ کوئی بحث نہیں کی ۔واضح رہے کہ کراچی میں تین مراکز پر قائداعظم ٹرافی کا تیسرا رائونڈ جاری ہے جہاں سینٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر تیمورعلی 59 اور کاشف بھٹی 2 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ وقاص مقصود 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل علی وقاص 75 اور عمران بٹ 53 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی۔#/s#