لاہور(نیوزڈیسک) بینکوں سے لین دین پر 0.6 فیصد ٹیکس، نئے اعلان نے غریبوں کی روزی روٹی مشکل میں ڈال دی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بینکنگ ٹرانزیکشن پر ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیںگے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تنظیمیں بھی اس ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرچکی ہیں اس لئے حکومت اسے فوری واپس لینے کا اعلان کرے، آج چھ جولائی کو اہم ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا ہے اگر فوری ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیاگیا تو ملک گیر ہڑتا ل کرکے گیس سپلائی معطل کردیںگے، واضح رہے کہ ایل پی جی صنعتوں بالخصوص غریب افراد خاص طورپر جن کے گھرپر گیس نہیں ان کے لئے نہایت ہی ضروری خیال کی جاتی ہے اور ایل پی جی کی سپلائی بند ہونے سے غریبوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جس سے بے روزگاری بڑھے گی اور غریب طبقہ شدید متاثر ہوگا۔