جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ ،غیرملکی سرمایہ کار وں کی موجیں ہوگئیں

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی اسٹاک مارکیٹ ،غیرملکی سرمایہ کار وں کی موجیں ہوگئیں،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے لیے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں15لاکھ97ہزار ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرکے سرمایہ مارکیٹ سے نکال لیا، تاہم مقامی سرمایہ کار اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جس کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس1571.22پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار35456.35پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں کمی آگئی اور اوسطاً روزانہ کاروباری حجم0.5فی صد کی کمی سے35کروڑ57لاکھ حصص ہوگیا جبکہ اس سے پہلے ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ35کروڑ76 لاکھ حصص کا لین دین ہوا تھا، اوسط روزانہ کاروباری مالیت19.9فی صد کے اضافے سے13ارب19کروڑ روپے ہوگئی، مارکیٹ میں مجموعی سرمایہ کاری280ارب روپے کے اضافے سے7602ارب روپے ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ کاروبار کنسٹرکشن اینڈ میٹریل ، الیکٹریسٹی، بینکنگ، کیمیکلز اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں ہوا، کنسٹرکشن اینڈ میٹریل سیکٹر میں مجموعی کاروبارکا17فی صد لین دین ہوا جبکہ الیکٹریسٹی میں11فی صد، بینکنگ میں10فی صد، کیمیکلز میں7فی صد اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں6فی صد کاروبار ہوا، اس ہفتے کے دوران خطے کی دیگر مارکیٹوں میں سے چین، فلپائن اور تائیوان کی مارکیٹیں بالترتیب12.1فی صد،1.1فی صد اور1.1فی صد کمی کے ساتھ منفی زون میں بند ہوئیں تاہم انڈیا، انڈونیشیا، کوریا اور ملائیشیا کی مارکیٹیں بالترتیب1.0فی صد،1.2فی صد،0.7فی صد اور1.4فی صد اضافے سے مثبت زون میں بند ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…