واشنگٹن(این این آئی)دو امریکی مسلمان خواتین پھر کانگریس کی رکن بن گئیں، صدر ٹرمپ الہان عمر اور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں دو مسلمان خواتین پھر منتخب ہوگئیں۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں۔
الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کے والدین کا تعلق فلسطین سے تھا، دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔دریں اثنا واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاوس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کے سامنے بلیک لائیوز میٹر سے متعلق ہنگامہ آرائی ہوئی، ہنگامہ کرنے والے ماسک پہنے افراد کو پولیس کی جانب سے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے سامنے مجمع میں مودجود نوجوانوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پولیس سے بچانے کی بھی کوششیں جاری رہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے منصبِ صدارت پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔