جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

اعصام الحق نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کل سے پیرس ماسٹرز ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ویسے تو یہ عام ٹینس میچ ہوگا

تاہم اعصام اس میں پوری دنیا کو ایک پیغام دیں گے  کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کوئی بھی کھلاڑی قبول نہیں کرے گا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں  اعصام کے مطابق میں نے بطور ایتھلیٹ ایک سبق سیکھا ہے اور وہ ہے سب کا احترام کرنا،اظہار رائے کی ازادی کا مقصد یہ نہیں کہ کسی کے عقیدے یا مذہب کی توہین کی آزادی ہو۔اعصام الحق کے مطابق یہ افسوس کی بات ہے کہ فرانس کا سربراہ مملکت ایسے عمل کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے جو گستاخانہ ہیں، اسلام صرف اور صرف امن اور سب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پیرس ماسٹرز کے دوران ٹینس کورٹ میں بازوؤں پر سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف پر امن احتجاج  ریکارڈ کرائیں گے۔اعصام الحق نے دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہوئیکہا ہیکہ بطور انسان اور کھلاڑی یہ کہوں گاکہ ہم کسی مذہب کی توہین قبول نہیں کرسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…