ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ زمبابوے، دوسرے ایک روزہ میچ میں سیریز کا بھی فیصلہ ہو گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان نے زمبابوے کو تین روزہ سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،زمبابوے نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف بآسانی 36 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اتوار کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں

زمبابوے کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چبابا 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار بنے جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔59 رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کیلئے 61 رنز کی شراکت ہوئی اور 25 اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120 رنز اسکور کیے، اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی تاہم آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خواہ سہارا نہیں دے سکے اور یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے کے بعد 34 اوورز میں زمبابوے کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ کرسکے اور 171 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔8 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5، محمد موسیٰ نے 2، حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 10 اوورز میں بغیر

کسی نقصان کے 68 رنز بنا لیے تاہم 11ویں اوور کی پہلی گیند پر عابد علی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد اگلے آنے والے بلے باز نے اوپنر کے ساتھ مل کر اسکور 100 تک پہنچایا ہی تھا کہ امام الحق 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم کپتان بابر اعظم کریز پر جمے رہے اور انہوں نے حیدر علی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم نوجوان بلے باز حیدر علی 137 کے

مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،ان کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے، تاہم بابر اعظم نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔پاکستان نے 36 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر 208 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔قبل ازیں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، وہاب

ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسیٰ خان ڈیبیو کیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے بلے بازوں

کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی شان دار کارکردگی کے باعث باآسانی 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…