جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ا ڑھائی کروڑ روپے میں الہ دین کا چراغ بیچ دیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دو تانترک بابووں نے ایک ڈاکٹر کے لالچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ڈھائی کروڑ روپے میں الہ دین کا چراغ بیچ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں متاثرہ شخص کو فراڈ کا علم ہوا تو پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر دونوں تانترک بابوں (جادو ٹونے میں ماہر) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص ڈاکٹر لئیق خان نے براہمپوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ خیرنگر کے علاقے میں دو تانترک بابوں نے اس سے دھوکہ دیا ۔ پولیس نے دونوں نامزد ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے الہ دین کا چراغ بھی برآمد کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق  2018 میں متاثرہ ڈاکٹر کے پاس ثمینہ نام کی ایک مریضہ آئی جس کی سرجری کی گئی اور اس کے بعد وہ سرجری کے زخم کی ڈریسنگ کی غرض سے تسلسل کیساتھ ثمینہ کے پاس جاتا رہا، ثمینہ کے ذریعے ہی وہ ایک تانترک سے ملا جس نے دعوی کیا کہ اس کے پاس جادوئی چراغ ہے جو اسے مالا مال کر دے گا اور وہ اپنی ہر خواہش پوری کر سکتا ہے۔ڈاکٹر لئیق کے مطابق دونوں تانترک اکثر اس چراغ سے ایک جن بھی برآمد کر کے دکھاتے مگر وہ چراغ کو چھونے سے یہ کہتے ہوئے منع کر دیتے تھے کہ یہ تمہارے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔متاثرہ شخص نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ دونوں نے اقساط کی صورت میں مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے کی رقم لی اور بعد میں اسے احساس ہوا کہ وہ جسے چراغ کا جن بتاتے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ثمینہ کا شوہر تھا۔ ڈاکٹر نے فراڈ کا علم ہونے پرملزم اسلام الدین اور اس کے دوست انیس کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ثمینہ اور اس کے شوہر کی تلاش جاری ہے اور پولیس کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو بھی جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…