پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایوبیہ میں انگریزوں کے دور کی تاریخی سرنگ دوبارہ کھول  دی گئی،ٹنل کی خاص بات کیا ہے ؟سیاحوں کی دلچسپی بڑھ گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوبیہ (این این آئی)ایوبیہ نیشنل پارک میں برطانوی دور میں تعمیر کی جانے والی تاریخی سرنگ تقریبا 20 سال بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ

تاریخی موٹو ٹنل 1981 میں تعمیر کی گئی تھی جو گندگی اور کچرے میں دفن ہو کر رہ گئی تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ سرنگ محکمہ وائلڈ لائف اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے تقریبا 20 سال کے عرصے کے بعد سیاحوں کے لیے کھولی گئی ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق یہ موٹو ٹنل انگریزوں کے دور میں مری کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایوبیہ نیشنل پارک کے قریب 1891 میں تعمیر کی گئی تھی۔مٹی اور پتھروں سے بنی 240 فٹ لمبی موٹو ٹنل کی چوڑائی 4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ہے اور اس ٹنل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں اطراف پیدل چلنے کے لیے ٹریک بنا ہوا ہے۔موٹو ٹنل کا افتتاح کرنے والے  وفاقی وزیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ٹنل انگریزوں کے دور کا فن شاہکار ہے اور اس ٹنل کے دونوں اطراف پیدل ٹریک ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس ٹنل کی دوبارہ بحالی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…