اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق وشام”داعش” کی جانب سے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں کو ایک نئے انداز میں اجتماعی انداز میں موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مبینہ طور پر یہ ویڈیو شام کے تاریخی شہر تدمر پرقبضے کے دوران یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں کی ہے کیونکہ تدمر ہی میں رومن دور کے ایک تھیٹر کے صحن میں کم عمر داعشی جنگجوﺅں کے ہاتھوں ا±نہیں گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائے گئے شامی فوجیوں کی تعداد 25 بتائی گئی ہے جو شامی فوج کی وردیوں میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 10 منٹ پرمحیط یہ فوٹیج 21 مئی کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں داعشی جنگجوﺅں کو تدمر کے تاریخی کھنڈرات پر قبضہ کیے بھی دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مئی کے وسط میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی “داعش” نے شام کے تاریخی شہر تدمر پر ڈرامائی انداز میں حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ شہر شام کے ان تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جسے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت نے عالمی ورثے کا حصہ
قرار دے رکھا ہے۔ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے مناظر میں یرغمال بنائے گئے شامی فوجیوں کو ان کی وردیوں میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔ انہیں قطار میں کھڑا کرنے کے بعد ایک داعشی بچے کو بندوق دے کر انہیں گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے جب کہ اس موقع پر داعش کے بڑی عمر کے جنگجو بھی موجود ہیں۔یاد رہے کہ تدمر پرقبضے کے بعد داعش نے وہاں سے یرغمال بنائے گئے 200 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق شامی فوجیوں کے اجتماعی قتل کا یہ واقعہ 27 مئی کو پیش آیا ہے۔انسانی حقوق کے مندوبین نے “داعش” کے ہاتھوں فوجیوں کے اجتماعی قتل عام کو غیرانسانی اور وحشیانہ قرار دے کراس کی شدید مذمت کی ہے۔داعش کے تدمر قبضے سے قبل وہاں کے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل مامون عبدالکریم نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ داعشی جنگجو جس طرح فوجیوں کو اجتماعی انداز میں قتل کررہے ہیں وہ جلد ہی تدمر کے تمام آثار قدیمہ کو بھی تہس نہس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے قتل کے لیے رومن تھیٹر کی گیلری کا استعمال اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد انسانیت دشمن لوگ ہیں۔
داعشی’ بچوں کے ہاتھوں شامی فوجیوں کا اجتماعی قتل: ویڈیو جا ری
5
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں