پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سموگ پر موثر طور پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں:عثمان بزدار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں سموگ سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے اورگاڑیاں چلانے کی تجویزپر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی

ہدایت پرپی ڈی ایم اے میں سموگ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر موثر طور پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔ہر ضلع میں سموگ کنٹرول سینٹر قائم کیاگیا ہے اور کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکے دفاتر میں فوکل پرسن مقررکردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اورسول سوسائٹی کا اشتراک کار بے حدضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا اور سٹیل رولنگ انڈسٹریز کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پی سی ایس آئی آر کو صاف ہوا کی فراہمی کیلئے سموگ ٹاورزتیار کرنے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں 7نومبر سے صوبہ بھر میں روایتی بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹہ خشت چلتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 43فیصد سموگ گاڑیوں کے دھوئیں کی وجہ سے پیدا ہورہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈس بڑھنے پر خودبخود اقدامات کیلئے ضلع کی سطح پر اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دو روز میں سموگ پیدا کرنے والے اقدامات پر204ایف آئی آر درج،11685گاڑیوں اور 109 انڈسٹریز کے چالان کیے گئے۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، زراعت، ٹرانسپورٹ،انڈسٹریز،انرجی،انوائرمنٹ،ہاؤسنگ کے سیکرٹریز، ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…