منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

کرونا کی دوسری لہر، ملک میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان‎‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کرلیے جس کے مطابق رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، اور شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس،

شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز، میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے کورونا وبا کے دوران نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت گھر سے نکلتے وقت،نجی و سرکاری دفاتر، پبلک مقامات،شاپنگ مالز،خریداری مراکز،عوامی اجتماعات،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ گھرسے باہر زیادہ رش والی جگہوں،عوامی اجتماعات پر جانے والے ہر شہری پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔ہدایات کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا،اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے صوبوں کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ وہ ماسک پہننے کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،خاص طورپر بازاروں، رش والی جگہوں، عوامی اجتماعات،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں جاتے وقت ہر شہری ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے۔این سی اوسی کی ہدایت میں بتایا گیاہے کہ پاکستان کے 11بڑے شہروں میں کورونا کا مرض 80فیصد تک بڑھ گیاہے، اس حوالے سے ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں 4ہار374مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے، جس کے دوران 30ہزار610نفوس پر مشتمل آبادی کو لاک ڈاؤن کیا گیاہے، ان گیارہ شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی،ملتان، پشاور، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری،حیدرآباد، میرپور،کراچی،گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…