جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اوورسیزپاکستانیوں کی رقوم سے زرمبادلہ ذخائربڑھے،اسحاق ڈار

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ایم سی بی بینک کی برانچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کی دبئی میں برانچ کے قیام سے یہاں مقیم پاکستانی برادری کو اعلیٰ معیار کی بینکنگ خدمات میسر آئیں گی جس سے انہیں ترسیلات زر پاکستان بھیجنے میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پاکستانی بینکوں کو بھی مشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں جہاں پاکستانی بڑی تعداد میں مقیم ہیں، اپنی برانچیں قائم کرنی چاہئیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔اسحاق ڈار نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18.7 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر شیخ نہیان مبارک النہیان نے پاکستان کے صف اول کے بینک کی جانب سے دبئی میں اپنی برانچ کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات میں مقامی اور بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اچھا اضافہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…