پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ‘‘ ایک ہی قرارداد نے فرانس کی چیخیں نکلوا دیں ‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا اشارہ پاکستان اور ترکی کی طرف ہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ

وہ فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالے۔واضح رہے کہ سوموار کو قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر صدر ایمانویل میکرون کےمتنازعہ بیان کے بعد ان کیخلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول ہے، گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائیگی۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی ۔کابینہ نے خاتم النبین آنحضورؐ کی شان اقدس کے حوالے سے گستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ؐ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ قبول ہے۔ کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائیگی اس حوالے سے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے عالمی دنیا تک پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کے تحفظات پہنچائے جائینگے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…