ڈھاکہ (نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے آغاز پر ڈھاکہ میں پریکٹس سیشن کے دوران ڈرون استعمال کرنے اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی فوج سے معافی مانگ لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ کا گراو ¿نڈ اسٹاف ا ±س وقت حیران رہ گیا جب انھوں نے فضاءمیں اڑتا ہوا ایک ڈرون دیکھا جسے جنوبی افریقی ٹیم کے عہدیدار کنٹرول کررہے تھے جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی تصاویر لینے والے ڈرون کے استعمال سے روک دیا۔جنوبی افریقا کے ٹیم مینیجر محمد موسیٰ جی نے اپنے ایک ای میل پیغام میں کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی تصاویر لینے والا عملہ اپنے ساتھ ایک ڈرون بھی لے آیا تاکہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے کچھ تخلیقی مناظر اور تصاویر لی جاسکیںانہوںنے کہاکہ ہم بنگلہ دیش کی فضائی حدود کے سخت حفاظتی پروٹوکول سے لاعلم تھے جس کے بعد ہم نے اس ڈیوائس (ڈرون) کا استعمال بند کردیا۔محمد موسیٰ جی نے کہا کہ واقعہ کی وجہ سے اگر کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوئی ہوتو ہم بنگلہ دیشی فوج اور سیکیورٹی فورسز سے معافی طلب کرتے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو بتایا گیا کہ ڈرون کیمرے بعض پابندیوں کی وجہ سے استعمال نہیں کیے جاسکتے اور ہمیں خوشی ہے کہ انھوں نے اس بات کی حقیقی روح کو سمجھا۔کرکٹ بورڈ کے عہدیادار کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ برس دسمبر میں قومی سلامتی اور حفاظت عامہ کے پیش نظر اپنی فضائی حدود میں تمام بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں اور ڈیوائسز پر پابندی عائد کردی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم رواں ہفتے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹڑنیشنل، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کےلئے بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ہے۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقی ٹیم نے بنگلہ دیشی فوج سے معافی مانگ لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
چکوال واقعہ؛ مقتولہ ہانیہ احمد کے زخمی والد کا بیان منظرِ عام پر آگیا



















































