مودی نے پاکستان ، چین سے جنگ کیلئے تاریخ طے کرلی بی جے پی ہنما نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

26  اکتوبر‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے لیے تاریخ طے کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ریاست اتر پردیش کے چیف سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان

کے اجلاس میں بتایا کہ نریندر مودی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بھارت کب پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرے گا۔بی جے پی رہنما نے اپنے اس دعوی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز اور آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جوڑا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں انہیں کہتے سنا گیا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔ویڈیو میں انہوں نے ہندی زبان میں کہا کہ سمبابندھت تیتھی تے ہے (تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے)۔سواتنترا دیو سنگھ نے یہ بات بی جے پی کے ایم ایل اے سنجے یادیو کے گھر پر منعقدہ تقریب میں کہی، جنہوں نے بعدازاں اس کی ویڈیو جاری کی۔بی جے پی رہنما نے اپنے بیان میں سماج وادی پارٹی اور بہوجان پارٹی کے کارکنان کو دہشت گردوں سے تشبیہ دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…