جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بینکوں میں لین دین پر لیوی ٹیکس ،تاجروں نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران نے بینکوں میں لین دین پر عائد صفراعشاریہ چھے فیصد لیوی ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے
منگل کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے حکومت فوری طور پر عائد صفراعشاریہ چھے فیصد لیوی ٹیکس کو واپس لے و ر نہ تاجر بینکوں میں پیسہ جمع نہیں کروائیں گے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نئے مالی سال دو ہزار پندرہ سے دو ہزار سولہ میں بینکوں میں رقم جمع کروانے یا نکلوانے پر صفراعشاریہ چھے فیصد لیوی ٹیکس عوام کے پیسوں پر کھلا ڈاکہ ہے ایف بی آر کی طرف سے کھاتہ داروں کے اکاونٹس تک رسائی سے کاروبارتباہ ہو جائیں گے اگر حکومت نے اس ٹیکس کو واپس نہ لیا تو اس کے رد عمل میں تاجر بینکوں میں پیسہ جمع نہیں کروائیں گے اور لوگ پیسہ اپنے گھروں میں رکھیں گے جس سے نہ صرف تاجروں بلکہ بینکوں کا نظام بھی درہم برہم ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکسوں پر زیادہ انحصار کر رہی ہے جو بہتر اپروچ نہیں ہے کیونکہ اس سے دستاویزی معیشت کی بجائے نقدی معیشت کو زیادہ فروغ ملے گا اور انفارمل معیشت کی حوصلہ افزائی ہو گی جو ملکی مفاد میں نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ ٹیکس کے نفاذ سے عوام کیلئے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ اس ٹیکس کا بوجھ آخر کار عام صارف کو منتقل کر دیا جائے گا آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے سات روز میں ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…