ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے ایندھن کاٹنے کے کام میں مصروف ایک ضرورت مند اور نابینا قرار دیے گئے شہری کی فوری مدد کے احکامات جاری کیے مگر تحقیق سے پتا چلا کہ وہ شخص حاضر سروس ملازم ہے اور اس پر
سوشل سیکیورٹی پنشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں میںایک نابینا شخص کو ایندھن کے لیے لکڑیاں کاٹتے دکھایا گیا تھا اور حکومت سے شہری کی خراب معاشی حالت میں اس کی فوری مدد کی اپیل کی گئی تھی۔وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اس ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متلقہ شخص کے بارے میںجان کاری حاصل کی تو پتا چلا کہ وہ حاضر سروس ملازم ہے اور وہ موجودہ سروس کے ہوتے ہوئے سوشل سیکیورٹی پنشن سے استفادہ نہیں کرسکتا۔ اس طرح ویڈیو میں اس کے جس بیٹے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ پہلے وزارت برائے انسانی وسائل کی فراہم کردہ مراعات سے مستفید ہو رہا ہے۔بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نوعیت کی کوئی ویڈیو پوسٹ کرنے سے قبل اور اس کی پوری طرح چھان بین کر لیا کریں۔