اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فقیرکے مرنے کے بعد ملنے والی رقم گننے میں 8گھنٹے لگ گئے برآمد کی گئی بوری اور بیگ میں کتنی مالیت کی رقم موجود تھی، پولیس بھی چکرا گئی ‎

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی )ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر دو روز قبل ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے بھکاری کی موت کے بعد پولیس کو اس بھکاری برآمد کی گئی کی جھونپڑی سے ملنے والے بوری اور بیگ میں سکے اور نوٹوں پر مشتمل 2 لاکھ مالیت کی رقم موجود تھی

جس کی گنتی کے لیے پولیس کو آٹھ گھنٹے کا وقت لگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل ممبئی کے گووندی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی ٹکر سے ایک فقیر ہلاک ہوگیا تھا، جب ریلوے پولیس مرنے والے فقیر کے لواحقین کی تلاش میں اس کی جھونپڑی تک پہنچی تو اندر کا ماحول دیکھ کر پولیس کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔درحقیقت ریلوے پولیس کو جھونپڑی میں پیسوں سے بھری بوری اور بیگ ملے۔برآمد کی گئی بوری اور بیگ میں سکے اور نوٹوں پر مشتمل 2 لاکھ مالیت کی رقم موجود تھی جس کی گنتی کے لیے پولیس کو آٹھ گھنٹے کا وقت لگا۔یہی نہیں پولیس نے بھکاری کے گھر سے ایک بینک پاس بک بھی برآمد کی جس میں 8 لاکھ 77 ہزار روپے جمع کیے جانے کی بینک رسید بھی موجود تھی۔بھکاری کی شناخت برادی چند آزاد کے نام سے کی گئی اور بتایا جا رہا ہے کہ آزاد ممبئی کی مقامی ٹرین میں بھیک مانگتے وقت ٹرین سے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریلوے پولیس کو برادی چند آزاد کی جھونپڑی سے آدھار کارڈ، پی اے این کارڈ سمیت سینئر سٹیزن کارڈ بھی موصول ہوا جس پر راجستھان کا پتہ درج ہے۔آزاد کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کچھ عرصہ قبل آزاد کے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ ہی جھونپڑی میں رہائش پذیر تھے لیکن پھر وہ آزاد کو چھوڑ کر چلے گئے اور آزاد نے بھیک مانگنا شروع کر دی۔‎

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…