اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں پاکستانی رہنمائوں کے پوسٹر آویزاں کر دیے گئے، قائداعظم کی تصویر کے ساتھ مشہورقول بھی درج

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں سرینگر، گاندر بل، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی رہنمائوں کے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر ’’جموں وکشمیر لبریشن الائنس ‘‘کی

طرف سے لگائے گئے ہیں اور ان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ ، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر اور کشمیر کے بارے میں انکے بیانات موجود ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تصاویر کے ساتھ ان کا یہ مشہور قول درج ہے کہ’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘‘ ۔ ڈاکٹر عارف علوی کی تصویر کے ساتھ’’آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے ، ہم کشمیریوں کو ہرطرح کی مدد فراہم کریں گے اور انہیں انکی جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘‘ جبکہ عمران خان کی تصویر کے ساتھ ’’ پاکستان جموںوکشمیر کو ہر فورم پر ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا‘‘جیسی عبارات درج ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔بھارت نے 27اکتوبر1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموںوکشمیرمیں اپنی فوجیںاتارکر اس پر ناجائز قبضہ کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…