پاکستان ، نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائی سٹیڈیم کے اندرداخل ہو سکیں گے یا نہیں؟اعلان کردیا گیا

22  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(یواین پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران تماشائیوں کی رونقیں بھی ہوں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے گی، پہلا 26دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ابھی تک انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی سٹینڈز خالی ہوں گے، کورونا پر قابو پانے والے پہلے ملک نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کا شور اور تالیوں کی گونج سنائی دے گی جب کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…