کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کا کراچی جلسہ گوجرانولہ سے بڑا قرار ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانولہ سے زیادہ عوام آج کراچی جلسے میں شریک ہوئی ہے ۔ سماجی رابطے کی
ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کراچی میں اپوزیشن کا جلسہ گوجرانوالہ کے جلسے سے کئی گنا بڑا ہے کراچی میں حکومت کے مخالفین کا اتنی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ جلسے سے خطاب کرنے والے کئی پختون اور بلوچ رہنماؤں کی تقریروں کو میڈیا سنسر کر رہا ہے جس کی سوشل میڈیا پر مذمت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن حامد میر نے گوجرانوالہ جلسے سے متعلق دعوی میں کہ تھا تھا کہ یہاں کی انتظامیہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کی نسبت اس دفعہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے کیونکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی جلسہ گاہ بھر گئی ہے اور 50ہزار کے قریب باہر لوگ بھی موجود ہیں ۔