جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ نون، انا للہ وانا الیہ راجعون کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا مگر پیپلز پارٹی کے جھنڈوں کیساتھ انکے بینرز لگ گئے، فیصل جاوید نے تصویر شیئر کردی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن،این این آئی ) پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا آج پیپلز پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ ان کے بینر لگ گئے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے

ساتھ لکھا کہ “پاکستان مسلم لیگ نون ـ انا للہ وانا الیہ راجعون یہ اچھا ہے ـ کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا مگر خود سڑک پر ان کے بینرز لگ گئے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے ساتھ ـ عمران خان نے آج سے برسوں سال پہلے کہا تھا کہ یہ سب عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے”۔انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جھنڈوں والے بینرز پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تصاویر آویزاں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ـ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ دریں اثنا صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہدا سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 18 اکتوبر دوہزار سات کو سانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان  شہید ہوئے جبکہ کراچی جلسے کی صدارت ٹی ٹی پی کے نظریاتی اور روحانی

سرپرست نے کی ۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہدا سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا ہے،زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات اور سیاسی فکر کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان

نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری خاندان صرف اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن، نیب ریفرنسز اور قید سے بچنے کیلئے سارے جتن کر رہا ہے۔مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان بڑے غرور و رعونت سے خود

کو اور اپنے والد کو بڑا قرار دے رہی ہیں،آپ واقعی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور جعلی اکانٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں،آپ اور آپ کا خاندان ملک دشمن طاقتوں، مودی اور بھارتی را سے ذاتی تعلقات بنانے میں بڑا ہے،اس کے برعکس اخلاق، کردار اور جذبہ حب الوطنی میں آپ انتہائی چھوٹے ہیں۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کے ذاتی مفادات قوم کے بہتر مستقبل کے بالکل متضاد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…