ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں، حافظ حمد اللّٰہ وزیر اعظم پر برس پڑے‎

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں۔ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کپتان، اوپننگ

بیٹسمین اور آل راؤنڈر ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے دھرنے میں پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اور سول نافرمانی کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تو اپنے دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہنڈی کے ذریعے پیسے ملک بھیجنے کی بات تک کہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…