اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رواں سال مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 45 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2014ءمیں مئی کے مہینے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات کا حجم 704 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ رواں سال 2015ءمیں مئی کے مہینے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات کا حجم کم ہو کر 659 ملین ڈالر رہ گیا۔ اس طرح مئی 2014ءکے مقابلہ میں مئی 2015ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمد میں 45 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔