پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پریس کانفرنس میں آبدید ہ ہوگئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ بھی ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کیلئے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اللہ نے مجھے بہت عزت دی جس پر مجھے فخر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں وسیم اکرم اور سرفراز احمد نے بہترین کیرئیر پر عمل گل کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک ویڈیو کے ذریعے عمر گل کو 20 سالہ طویل کیرئیر پر مبارکباد پیش کی۔خیال رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ایک روزہ میچوں میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل نے پاکستان کے لیے پہلا ایک روزہ میچ اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا جب کہ اسی سال اگست میں انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اور فاسٹ بولر نے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کینیا کے خلاف ستمبر2007 میں کھیلا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…