جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتیوں کا موبائل کی شعاعوں سے بچانے والی گوبر کی چِپ تیار کرنے کا دعوی ابتدائی قیمت بھارتیروپے کے درمیان رکھی کی گئی ہے، ماہرین بھی دنگ رہ گئے 

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں جانوروں سے متعلق ایک ادارے نے دعوی کیا ہے کہ گائے کے گوبر سے بنائے جانے والی ایک چپ انسان کو موبائل فونز سے نکلنے والی خطرناک شعاعوں(ریڈی ایشن)سے بچا سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں گائے کے

تحفظ اور گائے کے گوبر سے بنی ہوئی چیزوں کو فروغ دینے والے سرکاری ادارے کی جانب سے گائے کے گوبر سے ایک چپ تیار کی گئی ہے اور ادارے کا یہ دعوی ہے کہ چپ موبائل سے خارج ہونے والی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔گائے کے گوبر سے بنی اس چپ کا نام گاستوا کوچ ہے جس کی قیمت بھارتی 50 سے 100 روپے کے درمیان رکھی کی گئی ہے۔بھارتی حکومت کا کہناتھا کہ ہم گائے کے گوبر سے بنی ان چپس کو بھارت میں مقبول کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا سمیت دیگر باہر ممالک میں بھی فروخت کرنا چاہتے ہیں۔گائے کے تحفظ کے ادارے کے چئیرمین ولابھائی کٹھیریا کا کہنا تھا کہ گائے کے گوبر سے بنے ہوئے اس چپ کو آپ اپنے گھر میں یا موبائل فون کے کور پر لگا سکتے ہیں اور اس سے آپ خطرناک شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس چپ کی تاثیر جاننا چاہتے ہیں تو آپ اس کی کسی بھی لیبارٹری سے جانچ کرواسکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں گائے کے پیشاب سے عالمی وبا کورونا وائرس کا علاج اور اس کے خاتمے کا دعوی کیا جا رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…