کراچی(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستانی معیشت کی نمو سے متعلق مثبت رپورٹ کے اجرا، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری لہر بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس35400 پوائنٹس سے بھی تجاوز کرگیا، تیزی کے سبب48.44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید34 ارب57 کروڑ39 لاکھ38 ہزار74 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی ملکی معیشت میں بہتری سے متعلق رپورٹ کی وجہ سے خریداربینکنگ سیکٹر میں زیادہ متحرک نظر آئے جبکہ سیمنٹ فرٹیلائزراور شعبہ توانائی کی کمپنیوں میں بھی خریداری دلچسپی نظر آئی جس سے مارکیٹ کا گراف تیزی کی جانب گامزن رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر357.28 پوائنٹس تک کی تیزی رونما ہوئی لیکن پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ















































