منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی بڑے بھائی نسیم شاہ کے نقش قدم پرچلنے لگے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلنے لگے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نیشنل انڈر 19 ون ڈے چمپئن شپ میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ کہ حنین شا پی سی بی کے کسی بھی ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کررہے ہیں۔ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں انہوں نے اپنا پہلا میچ سدرن پنجاب انڈر19 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا، جہاں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔حنین شاہ نے بھی بڑے بھائی کی طرح بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا خواب اپنی آنکھوں میں سجا رکھا ہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ان کے آئیڈیل کرکٹر ہیں، وہ اب بھی ان کے ساتھ گھر کے صحن میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے باقاعدہ کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ پہلی مرتبہ اپنے بڑے بھائی کو ٹی وی اسکرین پر پاکستان کی شرٹ میں کھیلتا ہوادیکھنے کے بعد کیا۔حنین شاہ نے کہا کہ نسیم شاہ اکثرانہیں فون کرکے باؤلنگ کی مفید ٹپس دیتے ہیں، وہ انہیں میچ سے پہلے خصوصی فون کال کرکے بین الاقوامی کرکٹ کا اپنا تجربہ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آؤٹ سوئنگ کے خاص گر بتاتے ہیں۔ تیزرفتار باؤلنگ کے شوقین حنین شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ

ایک سال سے لاہور کے مقامی کلب میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سوئنگ ان کی پسندیدہ ڈیلیوری ہے اوروہ اس پر خاص محنت کرکے اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ وہ 5 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، دونوں چھوٹے

بھائی کرکٹ کے شوقین ہیں، سترہ سالہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حنین شاہ اور وہ ،دونوں اکثر گھر میں ٹیپ بال سے سنگل وکٹ کھیلا کرتے تھے، حنین شاہ بھی انہی کے باؤلنگ ایکشن کی طرح فاسٹ باؤلنگ کرتے ہیں۔نسیم شاہ نے کہا کہ جب سے وہ پاکستان کرکٹ

ٹیم کا حصہ بنے ہیں تو حنین شاہ نے بھی دیکھا دیکھی لاہور کے مقامی کلب میں ٹریننگ شروع کردی، کلب کے عہدیداران نے بتایا کہ یہ بہت تیزگیند کرتیہیں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ایک دن حنین نے ان سے انڈر19 ٹرائلز میں شرکت کی اجازت مانگی، پھر خبر ملی کہ وہ سنٹرل پنجاب

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔نسیم شاہ نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کو اکثر باؤلنگ ٹپس دیتے رہتے ہیں مگر خواہش ہے کہ وہ اپنے قدرتی ٹیلنٹ کے مطابق تیزرفتار باؤلنگ کرتے رہیں۔قومی کرکٹر نے چھوٹے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…