جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کو بالآخر ہو ش آہی گیا  مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری  

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گا۔  فلور ملز کو روزانہ مزید 2 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیزز بڑھانے کا   فیصلہ   ۔ گندم کی ریلیز ز کو بتدریج 21 ہزار

میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھایا جائے گا۔ پنجاب میں اس وقت 17 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو ریلیز کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپکشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ منسٹرز، سیکرٹریز اور ضلعی آفیسرز کمیٹیوں میں شامل ہوں گے، انسپکشن کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے کردار کا بھی تعین کر دیا گیا، ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف تھرڈ پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔ ٹائیگر فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کے زریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کو روکا جائے گا، فلورملز کو گندم کی ریلیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ہوگی، غفلت اور کرپشن میں ملوث آفیسرز اور دیگر افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے گی، اشیائے خورد ونوش کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی والے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا، معاملہ آج کابینہ کے ایجنڈے پر بھی رکھ لیا گیا، جن بنیادی اشیائے ضروریہ کی کمی ہے ان کو وفاقی حکومت کو امپورٹ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔عثمان بزدار نے کہا عوام حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سختی قانونی ایکشن ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…