نیویارک (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا کہ اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے
مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور اِس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد ہے وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔