جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

جنوبی افریقی ٹیم نے بنگلہ دیشی فوج سے معافی مانگ لی

datetime 4  جولائی  2015 |

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے آغاز پر ڈھاکہ میں پریکٹس سیشن کے دوران ڈرون استعمال کرنے اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی فوج سے معافی مانگ لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ کا گراو¿نڈ اسٹاف ا±س وقت حیران رہ گیا جب انھوں نے فضاءمیں اڑتا ہوا ایک ڈرون دیکھا جسے جنوبی افریقی ٹیم کے عہدیدار کنٹرول کررہے تھے جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی تصاویر لینے والے ڈرون کے استعمال سے روک دیا۔جنوبی افریقا کے ٹیم مینیجر محمد موسیٰ جی نے اپنے ایک ای میل پیغام میں کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی تصاویر لینے والا عملہ اپنے ساتھ ایک ڈرون بھی لے آیا تاکہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے کچھ تخلیقی مناظر اور تصاویر لی جاسکیںانہوںنے کہاکہ ہم بنگلہ دیش کی فضائی حدود کے سخت حفاظتی پروٹوکول سے لاعلم تھے جس کے بعد ہم نے اس ڈیوائس (ڈرون) کا استعمال بند کردیا۔محمد موسیٰ جی نے کہا کہ واقعہ کی وجہ سے اگر کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوئی ہوتو ہم بنگلہ دیشی فوج اور سیکیورٹی فورسز سے معافی طلب کرتے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو بتایا گیا کہ ڈرون کیمرے بعض پابندیوں کی وجہ سے استعمال نہیں کیے جاسکتے اور ہمیں خوشی ہے کہ انھوں نے اس بات کی حقیقی روح کو سمجھا۔کرکٹ بورڈ کے عہدیادار کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ برس دسمبر میں قومی سلامتی اور حفاظت عامہ کے پیش نظر اپنی فضائی حدود میں تمام بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں اور ڈیوائسز پر پابندی عائد کردی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم رواں ہفتے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹڑنیشنل، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کےلئے بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ہے۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…