کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2ڈالر کی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے1921
ڈالر ہوگئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1لاکھ 16ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار880روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے سے1330روپے ہوگئی۔