لاہور( این این آئی+ مانیٹرنگ) شہر میں برائلر گوشت کی قیمت10روپے کمی سے247روپے، زندہ برائلر مرغی7روپے کمی سے170روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 170روپے فی درجن ہو گئی۔انڈوں کی قیمتیں بھی اپنے عروج پر پہنچ گئیں، انڈوں کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ایک ہفتے میں انڈوں
کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہو چکا ہے، کراچی میں انڈے 170 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ کورونا کی وباء کی وجہ سے لوگوں نے گرمیوں میں بھی انڈوں کا استعمال زیادہ کیا، جس کی وجہ سے انڈوں کی قیمتیں سردیوں کے آغاز پر ہی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔اب گندم اور چینی کی طرح انڈے بھی سٹاک کرنے شروع کردیے گئے ہیں تاکہ منہ مانگے دام مل سکیں۔