کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے سستے تعمیراتی قرضے کے لیے حکومتِ پاکستان کی مارک اپ زرِ اعانت کا اعلان کر دیا۔قومی اخبار کے مطابق پیر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومتِ عوام کو سستے مکانات کی فراہمی کے اپنے ویژن کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لیے مارک اپ زرِ اعانت (سبسڈی) فراہم کرے گی،
اس سہولت کے تحت وہ تمام افراد جو پہلی بار اپنا مکان تعمیر کر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے، انہیں رعایتی اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک قرضے مل سکیں گے، یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے انتظامی تعاون کے ساتھ فراہم کی جائے گی جو حکومتِ پاکستان اور ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (نیفڈا) کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنر ہوگا۔