منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عابد ملہی کو ہم نے ہی گرفتار کیا، اتنے دن خاموش کیو ں رہے؟ آئی جی پنجاب نے بالآخر میڈیا کو حکمت عملی سے آگاہ کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے ، حکمت عملی کے تحت کچھ دن خاموشی رکھی گئی جس سے ملزم نے نقل و حرکت شروع کی ۔ 90شاہراہ قائد اعظم پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہاکہ اس واقعہ کے ایک ملزم کو دو تین روز بعد ہی گرفتار کر لیا تھا۔ جب عابد ملہی واردات کے بعد اپنے گھر پہنچا تو اس کے ساتھ نہ جا سکنے والے اس کے ساتھی اقبال عرف بالا نے اسے بتایا کہ تمہاری تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی آ گئی ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ ملزم عابد ملہی فرار ہو کر مانگا منڈی، فورٹ عباسم فیصل آباد، چنیوٹ گیا ۔ چنیوٹ میں یہ کئی روز تک انڈر گرائونڈ رہا ، وہاں پراس نے عباس نامی شخص کے پاس نوکر ی کر لی تھی اور اس کے جانوروں کو چارہ وغیرہ ڈالتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے حکمت عملی کے تحت خاموشی اختیار کی لیکن ہم اسے ٹریس کرنے میںلگے ہوئے تھے ۔ فیصل آبادآ کر اس نے اپنے سالے کے فون سے گھر والوں سے رابطہ کیا کیونکہ اسے معلوم ہوگیا تھاکہ پولیس نے اس کے والد اور بیوی کوچھوڑ دیا ہے ، ملزم جب اپنے گھر آیا اور جیسے ہی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا تو وہاں پولیس ٹیم پہلے سے موجود تھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…