اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں نیا موڑ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد ملہی کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کی درخواست کی،علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹائون پیش کیا گیا۔
لاہور میں دوران تفتیش ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کرنے کے علاوہ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔دوران تفتیش ملزم نے بتایاکہ 9 ستمبر کو ہم لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے کورول گائوں سے نکلے تھے۔ گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکٹر دیکھ کر موٹروے کے اوپر چلے گئے۔خاتون کو دیکھ کر اسے باہر نکلنے کا کہا، انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون سے گھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کوکہا۔خاتون کے انکار پر بچوں کو نیچے لے گئے۔ خاتون بچوں کو بچانے نیچے آئی تو اسے نشانہ بنایا۔ ڈولفن اہلکاروں نے آکر ہوائی فائرنگ کی توفرار ہوگئے۔ملزم نے مزیدبتایا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ اور پھر بہاولپور چلا گیا۔ ایک مہینے کے دوران ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں پھرتا رہا۔