عاصم سلیم باجوہ کا بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تقررجائز نہیںرہا،وہ اب کام جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ۔۔۔انصار عباسی کے اہم انکشافات

13  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزلیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا لیکن اب وہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی نہیں رہے کیونکہ سی پیک اتھارٹی کو جس آرڈیننس کے تحت قانونی

تحفظ حاصل تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق اگرچہ انتظامی لحاظ سے باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں لیکن قانوناً یہ ادارہ بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے کام کر رہا ہے۔ اتھارٹیاں پارلیمانی قانون سازی کے ذریعے قائم کی جاتی ہیں اور اتھارٹیز کے قیام کیلئے انتظامی ہدایت نامے جاری نہیں کیے جاتے۔ عاصم باجوہ کو آرڈیننس کا قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا گیا تھا تاہم اب اس آرڈیننس کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔اس وقت کوئی ایسا قانون موجود نہیں جو سی پیک اتھارٹی کے قیام کو تحفظ دے سکے۔ ایک سینئر سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ باجوہ کو چیئرمین سی پیک لگانے کیلئے جو قانونی آلہ استعمال کیا گیا وہ اب ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ان کا تقرر جائز نہیں اور وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…