لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشیدنے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا معاملہ یہ ہے کہ زلفی بخاری کے بارے میں شکوک شبہات ظاہر کئے گئے ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دو ہفتے سے غائب ہیں، ا ن کی حکومت میں
اب وہ پوزیشن نہیں رہی ، فیصل واوڈا کی بھی پوزیشن وہی ہے ، بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ،کہا جاتاہے کہ وہ بہت زیادہ ٹی وی شوزمیں شرکت نہ کریں ، کابینہ میں جلد ردوبدل ہوگا،کچھ لوگ پیچھے چلے جائیں گے ۔پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے پاس تصدیق کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیاہے کہ انہوں نے امریکی صدر کے داماد کشنر سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہوگیا ہے چنانچہ اب وہ عمران خان کے زیادہ پسندیدہ کردار نہیں رہے ،ان پر دوہری شہریت اور باہر جائیدادیں رکھنے کا بھی الزام ہے ۔